کافر کون ہیں ؟
مَسئلہ 4 اللہ تعالٰی کا انکار کرنے والے کافر ہیں ۔
مَسئلہ 5 رسولوں کو انکار کرنے والے کافر ہیں
مَسئلہ 6 اللہ کو ماننے والے اور رسولوں کو نہ ماننے والے بھی کافر ہیں
مَسئلہ 7 بعض رسولوں کو ماننے والے اور بعض کو نہ ماننے والے بھی کافر ہیں
ترجمہ
بے شک وہ لوگ کو اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کریں اور
کہتے ہیں کہ کسی پیغمبر کو مانے گے اور کسی کو نہیں مانیں گے اور (اس طرح) وہ کفر و ایمان کی درمیان راہ اختیار کرنے چاہتے ہیں وہ سب پکے کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے رسوا کن عزاب تیار کر رکھا ہے۔

اللہ کو ماننے والے اور رسولوں کو نہ ماننے والے بھی کافر ہیں
مَسئلہ8 یہودی کون ہیں ۔
وہی ذات ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا۔
مسئلہ9 عیسائی کافر ہیں۔
یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے ، جنہوں نے کہا کہ مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے۔
مَسئلہ10 منافق کافر ہے ۔
ان میں کوئی (منافق) ہے جو کہتا ہے مجھے (محاذ جنگ پر جانے سے ) رخصت دے دیجئے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالئے،سنو
(رسول اللہ ﷺ کی نا فرمانی کرکے) فتنے میں تو یہ پڑ چکے ہیں ۔ ایسے کافر وں کو جہنم گھیرے میں لئے ہے۔
مَسئلہ11 مرتد کافر ہیں ۔
اور جو شخص اپنے دین سے پھر ے گا اور کفر کی حالت میں جان دے گا اس کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہو جائیں گے۔ ایسے
لوگ جہنمی ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔
مسئلہ12 ابلیس بھی کافر ہیں ۔
جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ، اس نے انکار کیا، تکبر کیا اور کافروں
سے کیا۔