ماہِ محرم میں نفلی روزے رکھنا
حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں ،کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ
رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا
ماہ رمضان کے بعد افضل ترین روزے اللہ تعا لٰی کے ماہ محرم کے روزے ہیں ۔
ماہ محرم کے روزے نہایت فضیلت والے ہیں ۔ لٰہزااس میں کثرت سے روزے رکھنے چاہیے۔
علاوہ ازیں اسی ماہ محرم میں عاشورہ ہے جس کا روزہ رکھنے سے ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں
حضرت ابو قتادہ سے مروی ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالٰی یوم عاشوریء
(یعنی دس محرم ) کے روزے کے عوض گز شتہ سال کے گناہ معاف فرما دیں گے پہلے رسول اللہ ﷺ دس محرم کا روزہ رکھتے تھے لیکن آخری عمر آپﷺ نے فرمایا اگر میںآیندہ سال زندہ رہا تو نو محرم کا روزہ یہود کی مخالفت میں رکھوں گا۔ لیکن آپﷺ آیندہ سال محرم سے قبل ہی اس دنیائے فانی سے چلے بسے
لٰہزا نو محرم کا روزہ رکھا جائے اگر کوئی دس کا روزہ بھی رکھ لیتا ہے تو جائز ہے کیونکہ ابن عباس سے موقوف صحیح روایت اس معنی
میں موجود ہے